Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف دو اجزاء سے بنائے چھ فیس ماسک جو دے جلد کے کئی مسائل سے نجات

Now Reading:

صرف دو اجزاء سے بنائے چھ فیس ماسک جو دے جلد کے کئی مسائل سے نجات

سجنا، سنورنا اور حسین نظر آنا عورت کا فطری حق ہے اس کے لئے وہ کئی طرح کے جتن بھی کرتی نظر آتی ہے۔ چہرے کی جلد کافی حساس ہوتی ہے اس پر کیمیکل سے بھرپور کریمیں اور لوشن کا استعمال اکثر غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر جلد پر جھریاں، داغ دھبے، جھائیاں اور رنگت گہری ہوتو اسے دور کرنے کے لئے بہت سے گھریلوعلاج تجویز کئے جاتے ہیں جو بعض اوقات اتنے سارے  اجزاء کو ملاکرتیار کئے جاتے ہیں کہ آپ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ انہیں کس طرح تیار کیا جائے۔

اسی لئے آج یہاں پر گھر میں موجود صرف دو عام اجزاء سے چھ ایسے فیس پیک اور ماسک تیار کئے جارہے ہیں جو جلد کے کئی مسائل کا بہترین حل ہےاور اس کے استعمال کے بعد جلد پہلے کی طرح خوبصورت اور جواں نظر آنے لگے گی۔

نکھری رنگت کے لئے

پھلوں میں موجود ایسڈ جلد کی رنگت نکھارنے جبکہ کوکونٹ ملک جلد کی چمک بڑھانے میں مدد فراہم کرتاہے۔  اس پیک کی تیاری کے لئے ایک چوتھائی کپ کوکونٹ ملک میں ٹماٹر کے چند سلائس کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑی دیربعد ان سلائس کو چہرے پر اچھی پھیرے اور تیس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔

چکنی جلد کے لئے

Advertisement

اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ یہ چکنی جلد کے بے مفید ہے اس کے لئے دوکھانے کے چمچ شہد میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ملاکر اچھی طرح مکس کریں اور اسے چہرے پر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد دھولیں۔

جلد کو ٹائٹ بنانے کے لئے

یہ دو اجزاء جلد کو قدرتی طور پرٹائٹ بنا کر اس کی چمک کو بحال کریں گے۔ اس کے لئے دو کھانے کے ایلوویرا جیل میں ایک کھانے کا چمچ کافی ملا کر مکس کریں اور چہرے اور گردن پر لگائیں اور بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

چہرے کے کھلے مسامات کی صفائی کے لئے

یہ فیس پیک کھلے مسامات میں چھپے گرد اور چکنائی کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے لئے دو کھانے کے چمچ ایکٹیویٹڈ چارکول دو کھانے کے چمچ ایلوویرا کا پانی ملا کر چہرے پر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد دھولیں۔

چمکدار جلد کے لئے

Advertisement

اس ماسک میں موجود لیکٹک ایسڈ اور الفا ہائیڈروکسی ایسڈ جلد کی بیرونی تہہ کو صاف کرکے جلد کی قدرتی چمک لوٹا دے گا۔ اس کے لئے دوکھانے کے چمچ دہی میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملاکر اچھی طرح مکس کریں، اب اسے چہرے پربیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھولیں۔

بلیک ہیڈز دور کرنے کے لئے

چہرے کے بلیک ہیڈز کو صاف کرنے لئے یہ ایک بہترین پیک ہے ۔ اس کی تیاری کے لئے دو کھانے کے چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچ دار چینی شامل کریں اب اسے چہرے پر لگائیں دس سے پندرہ منٹ بعد دھولیں اور اس کے بعد آئس کیوب کو کسی کپڑے میں لپیٹ کر چہرے پر چند سیکنڈ کے لئے مساج کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
کن لوگوں کو چکوترہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے؟
اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر