سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان اور دوسری جانب چوروں کا ٹولہ ہے جو اکھٹے ہوگئے ہیں اور عمران خان سے لڑرہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کو تاریخی ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے جس میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہونگے اور 20 کی 20 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس شہر کا کیا حال کیا ہے جہاں لسانیت کے نام پر فسادات ہورہے ہیں اور انہیں روکنے کے لئے بروقت اقدامات بھی نہیں کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس ملک کی واحد پارٹی ہے جو لسانیت سے پاک ہے اور ہم مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سب سے درخواست ہے امن و امان سے بات چیت کرلیں۔
علی زیدی نے کہا کہ 21 جولائی کو حیدرآباد میں جلسہ کرینگے اور کراچی میں 22 جولائی کو عمران خان کے 3 بڑے پروگرام ہیں اور 24 جولائی کو چیئرمین اور میئر بنانے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 21 جولائی کو سندھ کا دو روزہ دورہ کرینگے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کراچی میں مختلف اجتماعات سے بھی خطاب کرینگے اور شہر کے سیاسی راہنماوں ، بزنس کمیونٹی، میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
