
پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کا الیکشن ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہاکہ ہمارے ووٹرز بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں ،چاہتا ہوں کہ تمام ووٹرز خصوصاً خواتین باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کارکن ہر طرح کے دباؤ کا مقابلہ کررہے ہیں۔
I am pleased to see our voters coming out to cast their votes in large numbers & resisting all pressures & harassment. I want all those, esp our women, who have to still come out to cast their vote to do so as this is an election for Pakistan’s sovereignty & Haqeeqi Azadi.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 17, 2022
تخت لاہور پر کون کرے گا راج؟
پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا، ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد
20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
انتخابی حلقے
پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے ان میں، پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 اور پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان، لاہور کے 4 حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 کی نشستیں شامل ہیں۔
5خواتین امیدوار میدان میں
175امیدواروں میں سے صرف 5 خواتین امیدوار ہیں، ن لیگ نے 20 حلقوں میں سے صرف ایک میں خاتون کو ٹکٹ دیا، تحریک انصاف نے کسی خاتون کو ٹکٹ نہیں دیا۔
پی پی 272 مظفر گڑھ سے زہرہ باسط بخاری ن لیگ کی امیدوار ہیں، پی پی 125 جھنگ سے کنول افتخار بلوچ، پی پی 272 مظفر گڑھ سے زرینہ کوثر، پی پی 282 لیہ سے رخسانہ شعیب آزاد امیدوار ہیں۔
سیکیورٹی کے انتظامات
پنجاب میں ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاہور، ملتان اور بھکر میں رینجرز اور پاک فوج کے جوان حساس پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان انتخابات میں قیام امن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر جانب داری سے کام کر رہا ہے، ہم پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
آزاد امیدوار
اس صورتحال میں آزاد امیدواروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں آزاد امیدوار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے ساتھ تھے، مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد تمام آزاد امیدوار حمزہ شہباز کے ساتھ ہو گئے ہیں۔
آزاد امیدواروں میں سے سیّدہ جگنو محسن مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔
دیگر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چوہدری بلال اصغر ، ملتان سے قاسم عباس خان، لیہ سے ملک احمد علی اولکھ، راولپنڈی سے چودھری نثار علی خان شامل ہیں۔
راہ حق پارٹی کے محمد معاویہ کا بھی ووٹ اہمیت کا حامل ہو گیا ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے خود کو ابھی اس صورتحال سے الگ رکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News