Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے وسط تک متوقع

Now Reading:

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگست کے وسط تک متوقع
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگلے ماہ کے وسط تک سنادیا جائیگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلائے جارہے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اس کیس میں عمران خان کے بیان حلفی کا پوری طرح جائزہ بھی لیا جائیگا۔

واضح رہے کہ حکومتی ارکان کی جانب سے اس کیس کا جلد از جلد فیصلہ سنانے کے حوالے سے بیانات سامنے آرہے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلے کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد محفوظ کرلیا گیا تھا جو کہ آب تک سنایا نہیں گیا ہے۔

Advertisement

پس منظر

پی ٹی آئی کے منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں پی ٹی آئی فنڈنگ کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے اور یہ رقم غیر قانونی طریقے ‘ہنڈی’ کے ذریعے مشرق وسطی سے پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر