کھیل کے میدان سے لیکر سیاست کی چوٹیوں تک کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے لیڈر عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
پی ٹی آئی ملک کے چاروں صوبوں میں نمائندگی رکھتی ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) جیسی مضبوط جماعتوں کو شکست دیکر ایوان میں پہنچنے والی تحریک انصاف کا سفر دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے پر محیط ہے۔
سیاسی آغاز
پاکستان کو پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان عمران خان نے 1997ء میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور کراچی کے حلقہ 184 جو اب 249 کہلاتا ہے وہاں سے چراغ کے انتخابی نشان پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان محض 2037 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

پہلا حلقہ
قومی اسمبلی کے موجودہ حلقے این اے 249 اور ماضی کے این اے 184 میں فرق صرف یہ ہے کہ بڑھتی آبادی کے تناظر میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی کی اس نشست کو تقسیم کردیا گیا۔
پہلے بلدیہ ٹاؤن، میٹروول، مومن آباد کے کچھ علاقے کیماڑی، سلطان آباد اور دیگر علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کا یہ حلقہ این اے 184 تھا جہاں سے عمران خان نے 1997 میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی زندگی کے پہلے انتخاب لڑا۔۔
تحریک انصاف کی واپسی
اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار لگاتار 2 مرتبہ کامیاب ہوئے مگر بعد میں یہ نشست ایم کیو ایم کے پاس چلی گئی اور 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا ، شہباز شریف کو ٹکر کے مقابلے کے بعد شکست دے کر 723 ووٹوں کی برتری سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
تاہم فیصل واؤڈا کی نااہلی کی وجہ سے یہ سیٹ پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے پاس چلی گئی۔
این اے 184
ماضی میں این اے 184 سے کئی اہم لوگ انتخاب لڑ چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے میاں اعجاز احمد شفیع نے 35 ہزار 451 ووٹ لے کر فتح حاصل کی تھی جبکہ ان کے مقابلے پر حق پرست گروپ (ایم کیو ایم) کے محمد عرفان خان نے 32 ہزار 668 لے کر دوسری اور پیپلز پارٹی کے میجر جنرل(ر)نصیر اللہ بابر 23 ہزار 512 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
اعجاز شفیع کی کامیابی
ماضی کے این اے 184 اور موجودہ این اے 249 سے الیکشن میں جیتنے اور ہارنے والے کچھ امیدواروں میں ووٹوں کا فرق صرف چند سو کا رہا جیسا کہ شہباز شریف نے گزشتہ عام انتخابات میں این اے 249 سے 2018 میں 723 ووٹ سے شکست کھائی۔
1993 میں مسلم لیگ ن کے اعجاز احمد شفیع پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں صرف 266 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے تھے۔ 1997 میں عمران خان کے مقابل اعجاز شفیع نے کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
