 
                                                                              پنجاب کی 20 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی کے بعد پنجاب کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں ضمنی الیکشن کے نتائج اور مستقبل کے حکمت عملی پر غور ہوگا۔
اسکے علاوہ ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال اور دھاندلی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کے لئے عمران خان کی ہدایت پر تمام رہنما خود اسلام آباد پہنچیں گے۔
اس سے قبل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ کی اہم مشاورت ہوگی۔
پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ،جنرل سیکرٹری حماد اظہر کو اسلام آباد بلالیا گیا ہے۔
پارٹی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید ،اپوزیشن لیڈر سبطین خان کو بھی اسلام آباد بلالیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر سبطین خان کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
اسکے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ بھی اسلام آباد اجلاس میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 