Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے بعد اب کراچی کی باری ہے، علی زیدی

Now Reading:

پنجاب کے بعد اب کراچی کی باری ہے، علی زیدی

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور اب کراچی کی باری ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 24 جولائی کو بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی جیتے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سارے چور ایک طرف اور عمران خان دوسری طرف تھے اور رجیم چینج کے تحت آنے والی امپورٹڈ حکومت نے سب تباہ کردیا ہے اور نہ انکے پاس کوئی طویل المدت پلاننگ تھی لیکن قوم اب بےوقوف نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر ہم سے رابطے میں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتا کہ حکومت کب تک رہے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ 246 میں سے 241 یوسیز میں پی ٹی آئی کا پینل موجود ہے، کراچی کےعوام سے گزارش ہے پی ٹی آئی کے پینل کو ووٹ دیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  24 جولائی کو کراچی کےعوام گھروں سے باہرنکلیں اور چھ بھی ہو عوام ضرور ووٹ کاسٹ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ کے پاس امیدوار ہی پورے نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ الیکشن مؤخر کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کیونکہ جن کے پاس امیدوار پورے نہیں ہیں وہ الیکشن کیسے جیتیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے پانی گھر گھر پہنچانے کا وعدہ پورا کردکھایا ہے ۔

علی زیدی نے کہا کہ بارشیں دنیا بھر میں رحمت ہوتی ہیں لیکن یہاں پر زحمت بن جاتی ہین اور نشیبی علاقوں کا حال تو سب کے سامنے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر