Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، محمود خان

Now Reading:

ہم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں مختلف شعبوں کے تحت میگا ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔

محمود خان نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن رپورٹ کی روشنی میں محکمہ اسپورٹس کے متعلقہ حکام کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Advertisement

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سیف سٹی پروجیکٹ پر عملدرآمد میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا، منصوبے پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اعلیٰ حکام کا خصوصی اجلاس بلانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ دیر موٹروے منصوبے کی الائمنٹ جلد سے جلد کلیئر کرکے سیکشن فور نافذ  کیا جائے، سوات موٹروے فیز ٹو پر ایک ہفتے میں عملی کام کا آغاز کیا جائے، سیکرٹری مواصلات دیر میں سڑکوں کے جاری منصوبوں کا وزٹ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

محمود خان نے کہا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب آپشنز استعمال کیے جائیں، یہ صوبے کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لیے اہم منصوبہ ہے، صوبائی حکومت ہر قیمت پر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ لائیو اسٹاک یونیورسٹی سوات میں ستمبر تک کلاسز کے اجراء کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں، تحصیل واڑی اور الائی کو اضلاع کا درجہ دینے کیلئے ہوم ورک شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دیر تالاش میں این ایچ اے کی سڑک پر نالے کے اوپر پل کی تعمیر کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے، دور دراز علاقوں میں ٹیوب ویلز پر ایک کی بجائے دو آپریٹرز کی تعیناتی کے فیصلے پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر