Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا، وزیر داخلہ

Now Reading:

عمران خان کی بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بلیک میلنگ اوردھمکیوں سےکوئی خوفزدہ نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کل عمران خان صاحب نے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں وہ کہتے ہیں ہراساں تنگ کیا جا رہا دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور اگر یہ بند نہ ہوا تو سب کچھ بتا دونگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپکے خلاف تو ابھی کچھ نہیں ہوا لیکن اب ان کی بلیک میلنگ اوردھمکیوں سے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کی جانے والی کرپشن پر میرٹ پر کارروائی ہوگی اور قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پوچھ گچھ پرپریشان ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان سب کچھ مخالفین کے ساتھ 3 سال تک کرتے رہے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا ابھی تو صرف سوالات پوچھے جا رہے ہیں لیکن یہ بتائیں کہ عمران خان کا اے سی اتار دیا گیا، پنکھا یا ادویات بندکردی گئیں؟ وہ بتائیں کیا انہیں کوٹ لکھپت یااڈیالہ میں بند کردیاگیا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود کہتے تھے چین سعودی عرب کانظام چاہتے ہیں لیکن ابھی کچھ نہیں صرف فرح گوگی اور ایک ٹیپ سامنے آیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے کیسز بنانے والوں کو سچے کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر