
دہشتگردی سے کیسے نمٹا جائے؟ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے آج ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی اجلاس سے متعلقہ شعبہ جات کے علاوہ کل دیگر تمام شعبہ جات بند ہوں گے۔
غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
کمیٹی اجلاس ان کیمرہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، میڈیا کو تاہم پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر1 پر قائم میڈیا سینٹر تک آنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News