Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: مون سون کا تیسرا اسپیل، تیز بارشوں کا سلسلہ جاری

Now Reading:

کراچی: مون سون کا تیسرا اسپیل، تیز بارشوں کا سلسلہ جاری

کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت   شہر بھر میں تیز موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آج بھی شہر بھر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بار کا امکان ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  کراچی میں بارشوں کا یہ سلسلہ رواں ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

شہر میں مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج سمیت ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔

متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے جبکہ پانی میں پھنسی گاڑیوں اور افراد کی بھی مدد کی جا رہیہے۔

Advertisement

بعدازاں محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی آج سے 3 روز تک بارشوں کا امکان ہے جو کہ 29 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مسلسل بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ کا خدشہ ہے جبکہ دادو ، جامشورو میں بڑا سیلانی ریلہ آنے کا خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر