
اپنی غذائیت کی وجہ سے ہری ہری پالک کے بے شمار طبی فوائد ہیں،جن میں چند جوکہ اہم ترین ہیں ، آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
پالک میں شامل اجزا جسم میں موجود اضافی چربی کے اخراج کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔
پالک وٹامن کے سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت ضروری ہے۔
پالک وٹامن اے، کے، ڈی اور ای کے علاوہ مختلف اقسام کے منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔
غذائیت سے بھرپور پالک معدے کے امراض سے بھی نجات دلاتا ہے۔
پالک میں موجود کیروٹینوئڈز نامی جزو کے باعث آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت ممکن ہے۔
پالک اُن چند سبزیوں میں سے ایک ہے جو شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
جو لوگ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کا استعمال کرتے ہیں اُن میں شوگر کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News