Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئیے، فواد چوہدری

Now Reading:

شہباز شریف کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئیے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اب وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیکر نئے الیکشن کا اعلان کر دینا چاہئیے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے الیکشن میں بہت کرم کیا ہے اور اب ہمارے لائحہ عمل سے زیادہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا لائحہ عمل اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے احمکانہ باتیں نہ کی جائے کہ جب تک سیاست ٹھیک نہیں ہوگی تب تک معیشت کیسے ٹھیک ہوگی کیونکہ پاکستان کا مسئلہ سیاسی ہے جس نے سیاسی طریقے سے حل ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو مشورہ ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن کا اعلان کرے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں  اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔

اس سے قبل پی تی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے روپیہ بتدریج اپنی قدر کھو رہا ہے اور یہ سیاسی غیر یقینی صورتحال معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔

Advertisement

 

انہوں نے کہا کہ عوام اس صورتحال سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور اب اس غلط تجربے کو مکمل طور پر روکنے کا وقت ہے، ناقص فیصلوں پر پاکستان کو اب مزید نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر