
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پیچھے جو ہدایتکار موجود ہیں انہوں نے یہ سوچ لیا ہے کہ ان کی سیاست تو داؤ پر لگ ہی گئی ہے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ عوام ان کو سڑکوں پر گھسیٹے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ جب یہ لوگ پھنس جاتے ہیں تو کسی نہ کسی خط کا سہارا لے لیتے ہیں، پانامہ میں بھی جب ان کے 4 فلیٹ کا پوچھا گیا تو رسیدیں نہیں نکلی لیکن قطری خط ان کی جیب سے نکل آیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہرگز نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ آئین اور قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب جعلی وزیراعلیٰ کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوگئی تو جہاں ان کے پاس گنتی پوری نہیں ہوئی تو انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی کے بجائے چوہدری شجاعت کے خط کا سہارا لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب مسئلہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے چوہدری شجاعت اور لیٹرز پر اپنی زندگی گزاردی ہے لیکن پاکستان کی جمہوریت ان پر نہیں چل سکتی ہے کیونکہ یہ جمہوری عمل اور سیاست میں انتشار پھیلا رہے ہیں ۔
کل جس طرح پاکستانی عوام سڑکوں پر نکلے ہیں اس سے سب کو یہ واضح ہوجانا چاہیئے کہ پاکستان کی عوام طاقت کا سرچشمہ ہے اور یہ عوام آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہ ڈالر کی اونچی اڑان پر قہقے لگاتے ہیں کیونکہ یہاں سب کے اپنے مقاصد کے لئے موجود ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تمام نظریں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ یہ لگی ہوئیں ہیں اور سماعت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر اس معاملے میں چابی والا کھلونا بنا ہوا ہے جس کے پیچھے ہدایتکار اور سائنسدان اور ہیں جبکہ چہرے آصف علی زرداری اور نالائق وزیراعظم کے لگائے گئے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے جس پر فیصلے کے لئے تمام نظریں سریم کورٹ پر جمی ہوئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سائنسدانوں اور ہدایتکاروں کو اب یہ سمجھ جانا چاہیئے اس ملک میں آئین اور قانون نے ہی زندہ رہنا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی عوام عدالت سے انصاف چاہتی ہے اور انہوں نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی حفاظت چاہتی ہے اور پاکستان کی 60 فیصد آبادی والے صوبے پنجاب سے آئینی بحران کا خاتمہ چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اکثریت موجود ہے جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے اہل ہیں لیکن حمزہ شہباز پہلے بھی جعلی وزیراعلیٰ تھے اور اب بھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News