Advertisement
Advertisement
Advertisement

ووٹ کی طاقت کو بھی کوئی کریٹڈ ملے گا ؟ ثمینہ پیرزادہ کا اہم سوال

Now Reading:

ووٹ کی طاقت کو بھی کوئی کریٹڈ ملے گا ؟ ثمینہ پیرزادہ کا اہم سوال
ثمینہ

موجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پرعام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بیشتر اسٹارز پرویز الہیٰ کے وزیرِاعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اب پورے ملک میں انتخابات صاف شفاف اور فوری‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سوال کیا کہ ہم الیکٹڈ اور سلیکٹڈ کے ارد گرد ہی گھومتے رہیں گے یا ووٹ کی طاقت کو بھی کوئی کریٹڈ ملے گا ؟؟

Advertisement

 اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کی طاقت زندہ آباد۔ بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کی شاندار عوام۔

Advertisement

واضح رہےکہ  گزشتہ رات انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

Advertisement

Advertisement

تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

قبل ازیں گورنر پنجاب کے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلیے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر