Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی بنیادی تربیت جھوٹ  بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے ،فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

عمران خان کی بنیادی تربیت جھوٹ  بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے ،فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی بنیادی تربیت جھوٹ  بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تم نے ریاست مدینہ کی بات کرکے ملک کو ریاست کوفہ بنا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تم نے 200 ارب ڈالر لانے کا وعدہ کرکے ملک کو 22 ہزار ارب کا مقروض کردیا، غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کرواکر اپنا محل ریگیولرزئیز کراتے ہوئے شرم کیوں نہیں آئی؟

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے این ایل جی کی خریداری میں 650 ارب کی چوری کی جبکہ عمران خان کی بنیادی تربیت جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

 ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ملک بچانے کی خاطر تمہیں اقتدار سے نکالا۔

Advertisement

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس گرمی میں آنے کیلئے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لوٹا کرنے کی کوشش کی گئی اور آپ نہیں ہوئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نظریہ ایک انسان کو قبلہ دیتا ہے، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، جب ایک انسان کا نظریہ  نہیں ہوتا تو جہاں سے پیسے ملے وہ ادھر جاتا ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر آپ نے بتانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے،  یہ چور30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہے ہیں، میں ان چوروں کیخلاف جہاد کرنے آیا تھا، یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کرانہوں نے منتخب حکومت کو گرایا۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے، میرے اوپر15ایف آئی آر کاٹی ہیں، میری جان بھی قربان ہو جائے کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر