Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرائزئیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے والے 16 گریڈ کے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم

Now Reading:

پرائزئیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے والے 16 گریڈ کے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم
پرائزئیڈنگ افسر کو تھپڑ

بلدیاتی انتخابات کے دوران پرائزئیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے والے 16 گریڈ کے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران غلام  محمد جونیجو نامی شخص نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر پرائزئیڈنگ افسر کو تھپڑ مارا جو کہ محکمہ صحت میں  سولہ گریڈ کا ملازم  ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے ملازم کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا اور تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غلام محمد جونیجو کے خلاف نیب سميت دیگر اداروں میں بھی انکوائری چل رہی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ واقعہ تھر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں ماجھٹی کی پولنگ اسٹیشن پر  پیش آیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سمیت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غلام محمد جونیجو پریزائیڈنگ افسر کے ساتھ بحث کرتا ہے اور بعد میں تھپڑ بھی مارتا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر