Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکہ، فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، آزادی پریڈ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست الینوئس میں امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے دوران فائرنگ سے چھ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کمانڈر کرس اونیل نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت دو درجن افراد کو ہائی لینڈ پارک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور 6 افراد کے دم توڑنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور تاحال مفرور ہے اور اس کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ اٹھارہ سے بیس سال کی عمر کا سفید فام لڑکا تھا جس کے سیاہ رنگ کے لمبے بال تھے۔

ہائی لینڈ پارک کے میئر نینسی روٹرنگ نے واققے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے دن جب ہم ایک ساتھ آزادی منانے آئے تھے بجائے اس کے ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم منا رہے ہیں اور دہشت گردی کا شکار ہیں۔

عہدیداروں مطابق فائرنگ صبح 10:14 بجے شروع ہوئی تھی۔

Advertisement

ایف بی آئی، اسٹیٹ پولیس اور مقامی شیروف کے دفتر سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر کارروائی کر رہے ہیں۔

فائرنگ کے بعد ہائی لینڈ پارک اور قریبی علاقے ایونسٹن میں 4 جولائی کے حوالے سے شیڈول تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

گن وائلینس آرکائیو ویب سائٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکا میں جاری واقعات کا تسلسل ہے جہاں ایک سال میں آتشیں اسلحے کے حملوں اور خودکشیوں سمیت چالیس  ہزار اموات ہوئی ہیں۔

یاد رہے، امریکہ میں اسلحہ کنٹرول کرنے کی بحث مئی میں ہونے والے دو بدترین حملوں کے بعد عروج کو پہنچی تھی جہاں نیویارک میں 10 سیاہ فام دکانداروں اور ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں بچوں سمیت 21 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر