Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کابینہ کی تشکیل کے لئے عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

پنجاب کابینہ کی تشکیل کے لئے عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا
پنجاب کابینہ

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی تشکیل اور دیگر سیاسی فیصلوں کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی راہنما شرکت کرینگے جس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران عمران خان پارٹی راہنماوں کو اہم ہدایات بھی جاری کرینگے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔

 ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق ہوا کہ صوبے کی عوام نے جو اعتماد کیا اس پر بھرپور پورا اتریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، پنجاب کی عوام نے چوروں کے ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی روولنگ کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل کردی گئی تھی ۔

عدالتی فیصلے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے  نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جن کی حلف برداری دیر رات ایوان صدر میں ہوئی تھی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل ایک اہم مرحلہ ہے جس کے لئے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان اہم مشاورت کی جائیگی۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی ق لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے وزیعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد امیدوار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر