
مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر منظر عام پر اپنے نئے پیغام کے ساتھ آگئی ہیں۔
عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد دانیہ ملک بہت دنوں سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔
دانیہ ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر نیا اکاؤنٹ بنایا گیا جس کی پروفائل بھی انہوں نے تبدیل کر لی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کی۔
حال ہی میں عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور ان کی بیٹی دعا نے دانیہ ملک اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب دانیہ ملک کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے لکھا کہ جب اللہ میرے ساتھ ہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کون میرے خلاف ہے۔
اب دانیہ نے اپنے اکاؤنٹ کا پروفائل امیج تبدیل کر کے اسے بحال کر دیا ہے۔

دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ اللّٰہ سے ڈر اور توبہ توبہ۔۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا معاملہ، دانیا ملک کیس میں فریق بن گئیں
اس سے قبل روان ماہ مرحوم عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ان کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ایک یادگار ویڈیو شیئر کی تھی ۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اپنی بیٹی دعا عامرکا ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کر رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مذکورہ ویڈیو کو ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں ‘ اَن مٹ نقوش’ بھی لکھا۔
اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے۔
واضح رہےکہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News