Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے ہمیشہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ، سعد رفیق

Now Reading:

عمران خان نے ہمیشہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ، سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق

سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج جو بھگت رہی ہے وہ عمران خان کی نالائقیوں کی وجہ سےہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 22 کروڑ کا ملک ایک غیر متوازن کی خواہشات کا غلام نہیں ہوسکتا۔ سابق حکومت نے ریلوے کا خسارہ بڑھا دیا جبکہ پی ٹی آئی کے سیاسی مسخروں نے اداروں کو تباہ کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر غداری ہو رہی تھی تو یہ وزیر اعظم تھا انکوائری کیوں نہیں کروائی؟

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عثمان بزاد کی کرپشن کے قصے زبان زد عام ہو گئے ہیں، ہم کہتے ہیں نیب کو ختم ہونا چاہیے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج جنہیں یہ گالیاں دیتا ہے وہ اس کے محسن ہیں، جب لوگ مشورہ دیتے تھے کہ ملک چلاؤ اپوزیشن کو دیوار سے مت لگاؤ تو سنی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو آج مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں وہ بتائیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ کس نے کیا تھا؟ ہم چاہتے تو بھاگ سکتے تھے مگر ریاست بچانے کیلئے بوجھ اٹھایا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے میں 45 ارب کا سالانہ خسارہ چھوڑ کر گیا، جو آدمی دوسروں کو چور کہتا ہے وہ خود چور ہوتا ہے، اس شخص نے ہمیشہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ 90 دن کیلئے تو نگران کے ساتھ کسی نے بات نہیں کرنی تھی، پھر پاکستان کا کیا بنتا؟ سیاست بچ جانی تھی لیکن ریاست نہ بچتی، سی پیک ہم لائے تھے کیوں تم نے رول بیک کیا؟ تمارے حامی تو ہر جگہ موجود ہیں، بنا لیتے نا جوڈیشل کمیشن۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر