
عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں صرف سیاسی انتقام لینے کی کوشش ہو رہی ہے، اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار ادارہ نہیں رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں 125 ارکان نے استعفے دیے تھے اور شاہ محمود نے کھڑے ہو کر ان استعفوں کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 13 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر نے استعفوں کی منظوری کا عمل پورا کیا تھا جس کے بعد اسپیکر کو استعفے روکنے کا کوئی اختیار ہی نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس استعفے منظور نہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن نے مرضی کے 11 استعفے منظور کیے جو کہ غیر قانونی کام ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدار نہیں رہا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن چکا ہے اسے چاہیئے کہ اب خود کو انتخابی نشان بھی الاٹ کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 صوبائی اسمبلیوں نے قرارداد منظور کرلی ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کےخلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بندر بانٹ کر کے اپنی مرضی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News