Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

Now Reading:

سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
عمران خان

انسداد دہشت گردی کی عدالت نےچیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک عدالت نے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل بابراعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی پر درج ایف آئی آر کا متن پڑھا اور دلائل دیے کہ اس کیس میں تین لوگوں کو دھمکی لگانے کا الزام ہے۔

Advertisement

وکیل بابراعوان نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایڈیشنل آئی جی کو دھمکی دینے کا الزام ہے اورجوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو دھمکی لگانے کا الزام ہے۔ ان تینوں میں سے کوئی بھی مدعی نہیں۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان  نے دلائل میں کہا کہ شرم کرو کے الفاظ دھمکی کے زمرے میں نہیں آتے۔ ان الفاظ پر تو بہت سے حکومتی لوگ اندر ہوتے۔ ڈی آئی جی کو کہا گیا کہ تمھیں نہیں چھوڑنا تم پر کیس کرنا ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ آج اقوام متحدہ بھی بول پڑی ہے۔

جج راجہ جواد حسن عباس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی سرکاری وکیل موجود ہے؟

بابراعوان نے جواب دیا کہ ابھی تک اس درخواست پر نوٹس نہیں ہوا۔ خدشہ ہے عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement

عمران خان کی گفتگو

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں اس وقت پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، شہبازگل کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ عدالت میں تصدیق ہوجاتی ہے کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے۔ میں نے قانونی ایکشن لینے کی بات کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے جلسے نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف آگے بڑھ رہی ہے ضمنی الیکشن جیتتی جا رہی ہے۔ یہ تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بنانا ری پبلک ہے یہاں کوئی قانون ہے ہی نہیں۔ یہاں جو مرضی کسی پر مقدمہ کر دے۔ جو بھی یہ فیئصلے کر رہے ہیں انھیں ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

Advertisement

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو ان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔  جوڈیشل کمپلیکس کا داخلی دروازہ بند کر دیا گیا تھا۔

کمرہ عدالت پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھر گیا۔ کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی رہی۔ مراد سعید، فیصل جاوید کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد داخل ہونے سے روکا گیا۔

سیشن عدالت سے بھی ضمانت مل گئی

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت سے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کو عبوری ضمانت مل گئی۔

عدالت نے عمران خان کی پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک عبوری ضمانت دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کی تھی۔ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر