Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنے والا عمران خان ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنے والا عمران خان ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنے والا عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک فاشسٹ میڈیا کی آزادی کا ٹھیکیدار نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال تک عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے، چار سال میڈیا کا قتل اور اب میڈیا کی آزادی کی بات شرم آنی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے، صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والا عمران خان ہے اور صحافیوں کو اغوا کرنے والا عمران خان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو نیب کے ذریعے کنٹرول کرنے والا عمران خان ہے جبکہ میڈیا کی آزادی کو کچلنے والا، پارلیمان میں تالے لگوانے والا  عمران خان ہے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ دس ہزار سے زائد میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنے والا عمران خان ہے، میڈیا کا معاشی قتل کرنے والا عمران خان ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں تفریق پیدا کرنے والا عمران خان ہے جبکہ میڈیا کو پریشرائز کرنے والا عمران خان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر