Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرینہ کپور کا فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ مہم پر ردِعمل دے

Now Reading:

کرینہ کپور کا فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ مہم پر ردِعمل دے

بالی وڈ کی ہردل عزیز اداکارہ کرینہ کپور نے بھی فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف جاری بائیکاٹ مہم پر آواز بلند کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ میں دقیانوسی سوچ پر مشتمل ٹرینڈ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی اپنی اپنی رائے ہے۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کرینہ نے کہا کہ بلاشبہ ہر کسی کو سوشل میڈیا تک رسائی ہے اور یہی اب ہر کسی کی آواز ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ اب مختلف پلیٹ فارمز ہیں، آپ کو کچھ چیزیں نظر انداز کرنا سیکھنا ہے ورنہ آپ کے لیے زندگی گزارنا ناممکن ہوجائے گا اور یہی وجہ ہے کہ میں ان چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جو بھی پوسٹ کرنا ہوتا ہے میں کرتی ہوں، میرے نزدیک یہ ایک فلم ہے اور ہر کسی کی اپنی رائے ہوسکتی ہے، بس!۔

Advertisement

کرینہ کپور خان نے باتجاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم لال سنگھ چڈھا ایک اچھی فلم ہے اور یہ ہر رکاوٹ عبور کرے گی اور فلم بینوں کی طرف سے اس پر اچھا ردِعمل آئے گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان کا یہ ردِعمل ایسے وقت میں سامنے آیا جب عامر خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی فلم کا بائیکاٹ نہ کیا جائے بلکہ ان کی فلم دیکھی جائے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف بائیکاٹ کی مہم ان کے ایک بیان کو لے کر جاری ہے جب انہوں نے چند سال قبل بھارت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر