Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا، نثار کھوڑو

Now Reading:

عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا، نثار کھوڑو
نثار کھوڑو

کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان بھلے سندھ آئیں انہیں سندھ سے کچھ نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا پیپلز پارٹی کے تمام ضلعی صدور و پیپلز پارٹی کے دیگر تنظیمی رہنماؤں سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر نکاسی آب سمیت بارش متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر کے تمام تنظیمی ذمیداران  نچلی سطح تک مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے فوری کردار ادا کریں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں گلیوں میں پانی کھڑا ہے وہاں فوری طور پر انتظامیہ کو نشاندھی کرکے ان علاقوں سے نکاسی آب کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما فوری طور پر انتظامیہ کے ساتھ سندھ بھر میں بارش سے متاثرہ لوگوں کے پاس پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کے بارش متاثرین کی ہر مدد کرے گی جبکہ عمران خان بھلے سندھ آئیں انہیں سندھ سے کچھ نہیں ملے گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں سندھ کو این ایف سی، ترقیاتی فنڈز، پانی ،بجلی گیس سمیت دیگر حقوق سے محروم رکھنے والے عمران خان کس منہ سے سندھ آئینگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو  کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام عمران خان کے فتنے اور جھوٹے جھانسے میں آنے والی نہیں ہے، ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  بھی سندھ کی عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسترد کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر