Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا جس سے ملک کا نقصان ہو، عمران خان

Now Reading:

کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا جس سے ملک کا نقصان ہو، عمران خان
کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا جس سے ملک کا نقصان ہو

عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا جس سے ملک کا نقصان ہو۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کی ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا، عوامی اسپورٹ کے ساتھ بھاری ذمہ داری آتی ہے۔

‘اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کر سکتا ہوں’

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کر سکتا ہوں، لیکن یہ میرا فائنل اسٹیپ ہوگا اس تک نہیں جانا چاہتا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں آنے کا مقصد قبل از وقت انتخاب اور حمزہ کو باہرُ کرنا تھا، اسلام آباد کی طرف مارچ خارج از امکان نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فیصلہ سازوں کو موقع دے رہا ہوں، کم سے کم نقصان کے ساتھ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

‘سب سے زیادہ عوامی طاقت میرے پاس ہے’

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ عوامی طاقت میرے پاس ہے، اس لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہوں، پنجاب میں تشدد کرنے پولیس افسران کو بچایا جارہا ہے۔

‘اسلام آباد کا گھراؤ مشکل نہیں بلکہ آسان ہے’

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے چاروں طرف میری حکومت ہے، اسلام آباد کا گھراؤ مشکل نہیں بلکہ آسان ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کی سب سے اہم جدوجہد سے گزر رہا ہوں، پی ٹی آئی کو شہدا سے متعلق منفی کیمپین میں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔

‘شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لے آئیں’

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لے آئیں جبکہ عظمی بخاری سے کہیں اپنے خاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں کیونکہ جو شہباز گل سے اگلوانا ہے وہ عضمی کا خاوند اگل دے گا، شہباز گل کے معاملے پر عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے انٹرویو میں سیالکوٹ واقعے کا حوالہ دیا، سیالکوٹ واقعے پر پاکستان کو جس طرح عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا وہ افسوسناک تھا، کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کر دے۔

‘انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا’

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چوروں کو بیک کروانے والے پھنس گئے ہیں، انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی ہماری پارٹی کو اتنا فائدہ ہوگا۔

Advertisement

‘یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے’

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نے کسی کو میرے کہنے پر نہیں اٹھایا، میں نے کبھی کسی کو چینل بند کرنے یا صحافی کو ہراساں کرنے کا نہیں کہا، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرا سب کچھ اس ملک میں ہے، مجھے اپنے ملک کی فکر ہے، کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا جس سے ملک کا نقصان ہو۔

‘ملک کو نقصان سے بچانا میری ترجیح ہے’

ان کا کہنا تھا کہ سخت فیصلہ کرنا مشکل نہیں، ملک کو نقصان سے بچانا میری ترجیح ہے، کینسر کا علاج ڈسپرین سے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

‘چند ملکوں سے بھیک لے کر ملکی معیشت نہیں چل سکتی’

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی معیشت عدم استحکام کی متحمل نہیں ہوسکتی، چند ملکوں سے بھیک لے کر ملکی معیشت نہیں چل سکتی۔

‘مقصد پر کوئے سودے بازی نہیں کروں گا’

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جن کے پاس طاقت ہے ان کو ملک کی فکر ہونی چاہیے، کشتیاں جلا چکا ہوں، مقصد پر کوئے سودے بازی نہیں کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر