
عدالت نے خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کے کیس میں سماعت میں التوا مانگنے پرعمران خان پرجرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان کا رہنما ن لیگ خواجہ آصف کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے سماعت میں التوا مانگنے پرعمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے التوا مانگنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ عمران خان سندھ میں سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں۔
وکیل عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظورکی جائے۔
خواجہ آصف کے وکیل نے سماعت میں التوا مانگنے کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ میں اس کیس پرجرح کرنے کے لیے لاہور سے آیا ہوں عمران خان جلسے کرنے میں مصروف ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے وکیل کی التوا مانگنے پر5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے عمران خان کے10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت 24 ستمبرتک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے دوبارہ کاز لسٹ جاری کی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔
عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News