Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کے وکیل کی ترمیم شدہ درخواست سماعت کیلئے منظور

Now Reading:

نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کے وکیل کی ترمیم شدہ درخواست سماعت کیلئے منظور
عمران خان سپریم کورٹ

عدالتِ عظمٰی نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کے وکیل کی ترمیم شدہ درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی۔ 

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس اعجازالاحسن شامل تھے۔

سماعت کے آغازمیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ ہم آج ایک بجے تک کیس سنیں گے۔ دوبارہ اگلے ماہ کے آخر میں کیس لگائیں گے۔

وکیل عمران خان خواجہ حارث نے کہا کہ تحریری معروضات جمع کرا دی ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوشش کریں ایک گھنٹے کے اندر نئی درخواست سے متعلق ہمیں اہم نکات بتا دیں۔

وکیل وفاقی حکومت مخدوم علی خان نے عدالت سے کہا کہ ترمیم شدہ درخواست پر تفصیلی جواب جمع کراؤں گا۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل کی ترمیم شدہ درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کیس کی سماعت 26 ستمبرسے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب شوکت ترین نے سپریم کورٹ میں رینٹل پاورپراجیکٹ نیب ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواست واپس لے لی۔

وکیل شوکت ترین نے مؤقف پیش کیا کہ میرے مؤکل شوکت ترین ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں۔ شوکت ترین کے بری ہونے کے باعث درخواست غیرمؤثر ہوچکی ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر