Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہینِ عدالت کیس؛سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 ستمبرکوعدالت پیشی کا سرکلر جاری

Now Reading:

توہینِ عدالت کیس؛سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 ستمبرکوعدالت پیشی کا سرکلر جاری
عمران خان

توہینِ عدالت کیس میں عمران خان کی 8 ستمبرکوعدالت میں پیشی سے متعلق سرکلر جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلرمیں کہا گیا کہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا کہ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کو اجازت ہوگی۔ تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔

توہینِ عدالت کیس سے متعلق جاری کردہ سرکلر میں یہ بھی کہا گیا کہ پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی۔ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہوگی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم، وکلا باڈیز، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس 5 ستمبر تک لسٹیں جمع کرائیں۔

Advertisement

لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا، کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکیورٹی انتظامات کرے۔ لارجر بنچ 8 ستمبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

رجسٹرا آفس نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر