Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کووڈ کی نئی ویکسین کی خوراک کل لیں گے

Now Reading:

امریکی صدر کووڈ کی نئی ویکسین کی خوراک کل لیں گے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن عالمی وبائی مرض کورونا کے انسداد کی نئی ویکسین کی خوراک کل لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیون مونوز نے اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن منگل کو کووِڈ 19 وائرس کے لیے ایک تازہ ترین ویکسین لیں گے۔

کیون مونوز نے مزید تاکید کی کہ تمام امریکیوں کو نئی اپ ڈیٹڈ خوراک لینے کی ضرورت ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے جمعرات کو کہا تھا کہ پچھلے ہفتے امریکہ میں صرف 20 ملین لوگوں کو کووڈ 19 کیلئے نئی اپ ڈیٹڈ ویکسین موصول ہوئی ہے اور یہ کافی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو جلد از جلد تازہ ترین ویکسین ملنی چاہیے۔

جبکہ یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے 45 لاکھ امریکیوں نے تازہ ترین ویکسین حاصل کرلی ہے، یہ موسم خزاں کی ویکسینیشن پروگرام کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

Advertisement

ویکسینیشن کرانے کی شرح میں یہ اضافہ اس سے قبل کے ہفتہ کے مقابلہ میں 40 فیصد اضافہ ہے۔

واضح رہے امریکہ نے ستمبر میں اپ ڈیٹ شدہ کووِڈ ویکسین کی خوراک جاری کرنا شروع کی تھی جو اصل کورونا وائرس اور اس کی مختلف اقسام سے متعلق ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق جولائی میں ہوئی تھی جب وہ ہلکی علامات میں مبتلا تھے اور ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا، اگست میں دو مرتبہ امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور انہوں نے دو ہفتے سے زیادہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ بھی کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیکسلوڈ اینٹی وائرل دوا لینے والے کچھ فیصد لوگوں میں انفیکشن کے دوبارہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر