
انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ انگلش ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے ریحان احمد انتہائی نایاب ٹیلنٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ 18 سالہ ریحان احمد جنہیں پاکستان کے خلاف دسمبر میں انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں بلایا گیا ہے کہ وہ ایک “انتہائی نایاب ٹیلنٹ” ہے۔
واضح رہے کہ اگر وہ راولپنڈی، ملتان یا کراچی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے لیے کھیلتے ہیں تو وہ انگلینڈ کے اب تک کے سب سے کم عمر مردوں کے ٹیسٹ کھلاڑی بن جائیں گے۔
آل راؤنڈر ریحان احمد نے لیسٹر شائر کے لیے صرف تین فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا ہے، انہوں نے نو وکٹیں حاصل کیں اور ان مقابلوں میں 195 رنز بنائے۔
آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک نجی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ہم اسے ان انتہائی نایاب صلاحیتوں میں سے ایک کے طور پر دیکھتے ہیں، جس کے لیے اتنی کم عمر میں کوئی شخص اس کی بولنگ اور بلے بازی کے طریقے سے اتنا نمایاں ہو۔
لیکن بین اسٹوکس نے اعتراف کیا کہ احمد کو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور انہیں قومی ٹیم کے ساتھ مزید تربیت پانے کی ضرورت ہے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ ہم پوری طرح واقف ہیں کہ وہ مکمل پروجیکٹ نہیں ہے اور میرے خیال میں اس کی شمولیت کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس پر زیادہ غور نہ کیا جائے۔
اسٹوکس کے مطابق ہم اسے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں کہ ریحان کی طرح باصلاحیت کسی کو ٹیم میں شامل کریں اور اس کی پرورش کریں۔
میں اسے اسکواڈ میں لے کر بہت پرجوش ہوں، لیکن اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم اسے ٹیسٹ کیپ دینا چاہتے ہیں تو ہم ایسا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News