Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ، یوراگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ ڈرا ہو گیا

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ، یوراگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ ڈرا ہو گیا

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 میں گروپ ایچ کی یوراگوئے اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں جنوبی کوریا اور یوراگوئے کے مابین ہونے والا میچ بنا کسی گول کے برابر ہو گیا۔

جنوبی کوریا کے فارورڈ ہوانگ یوئی نے تین مرتبہ مخالف گول پوسٹ پر حملے کئے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ یوراگوئے کے کپتان ڈیاگو گوڈن نے بھی جنوبی کوریا کے گول پوسٹ پر حملہ کیا لیکن وہ بھی گول کرنے میں ناکام ہوئے۔

جنوبی کوریا نے پہلے ہاف بہترین کھیل پیش کیا اور یوراگوئے کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا لیکن یوراگوئے نے دوسرے ہاف میں غلبہ حاصل کرنا شروع کر دیا آخری لمحات میں فیڈریکو والورڈے کی طویل فاصلے سے کی گئی کوشش گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئی۔

جنوبی کوریا کے اسٹار مین ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر سون ہیونگ من کو بھی میچ میں موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

Advertisement

اس ڈرا میچ نے گروپ ایچ کو کھلا چھوڑ دیا ہے بہت سے لوگ اسے یوراگوئے، جنوبی کوریا اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے درمیان ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تین طرفہ جنگ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد برمنگھم میں انتقال کر گئے
لاہور ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر