Advertisement

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو

کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے اس طرح کے فرلانگ مارچ اور جلسوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کو ویلکم کرتے ہیں۔

نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے، عام انتخابات مقررہ مدت پر آئندہ سال ہونگے اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی ذمیداری ادا کرے گا۔

Advertisement

صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت 4 ڈویژن میں پہلے ہی بلدیاتی انتخابات کراچکی ہے اب صورتحال ایسی ہے کے دوسرے مرحلے کے بھی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیشنل یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس
وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام
مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
وفاقی بیوروکریسی میں افسران کے تقرر و تبادلے
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
Next Article
Exit mobile version