Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں بڑی تباہی کا خدشہ؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

بھارت میں بڑی تباہی کا خدشہ؛ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بھارت کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ممکنہ طور پر آنے والا زلزلہ بھارت میں تباہی پھیلا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سائنسدانوں نے اپنا یہ بیان اس وقت دیا جب آج صبح مغربی نیپال کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد اتراکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں زلزلے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی سائنس دانوں نے کہا کہ ہمالیہ کے علاقے میں ایک بڑے زلزلے کا قوی امکان ہے اور جان و مال کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے بہتر تیاری کی ضرورت پر زور دیا جائے۔

Strong likelihood of big earthquake in Himalayan region, need to prepare  better: Scientists | India News - Times of India

Advertisement

واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی کے سینئر جیو فزیکسٹ اجے پال نے کہا کہ ہمالیہ ہندوستانی اور یوریشین پلیٹوں کے درمیان ٹکرانے کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔

پال نے کہا کہ ہندوستانی پلیٹ پر یوریشین پلیٹ کے مسلسل دباؤ کی وجہ سے، اس کے نیچے جمع ہونے والی تناؤ والی توانائی زلزلوں کی صورت میں وقتاً فوقتاً اپنے آپ کو چھوڑتی رہتی ہے۔

پال نے کہا کہ ہمالیہ کے نیچے تناؤ والی توانائی کے جمع ہونے کی وجہ سے زلزلوں کا آنا ایک عام اور مسلسل عمل ہے انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کا پورا خطہ زلزلے کے لیے انتہائی خطرے سے دوچار ہے اور ایک بڑے زلزلے کا قوی امکان ہمیشہ رہتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

تاہم پال نے کہا کہ تناؤ والی توانائی کے اخراج یا زلزلے کی پیشین گوئی نہیں کی جا سکتی اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب ہو گا، انہوں نے کہا کہ یہ اگلے لمحے، اگلے مہینے یا 100 سال بعد ہو سکتا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ 150 سالوں میں ہمالیائی خطے میں چار بڑے زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 1897 میں شیلانگ، 1905 میں کانگڑا، 1934 میں بہار اور نیپال اور 1950 میں آسام میں آنے والے زلزلے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر