
انگلینڈ کے مایہ ناز ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ ٹی 10 لیگ میں شرکت سے لیگ اسپن کے خلاف تیاری میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ لیگ اسپن کے خلاف بہتر بیٹنگ کے لیے ٹی 10 میں شرکت مددگار ثابت ہوگی۔
ٹی 10 لیگ میں ٹیم ابو ظہبی کے بلے باز نے کہا کہ مجھے وہ دو سیزن پسند تھے جو میں نے پہلے کھیلے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ جب ٹی 10 کھیلنے کی بات ہو گی تو میں ہمیشہ اس لیگ کو کھیلوں گا۔
ایلکس ہیلز نے کہا کہ ٹی 10 میں کرکٹ بہت ہی مختصر ہو گئی ہے اور یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی سے بھی زیادہ تیز ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مختصر فارمیٹ معیاری کرکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔
انگلش بیٹر کا کہنا تھا کہ میں زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 10 کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں میرے پاس اس جگہ کی کچھ اچھی یادیں بھی ہیں۔
ہیلز کے مطابق مختصر فارمیٹ نے کرکٹ میں صلاحیتوں اور کھیل کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے، اور دنیا بھر کی فرنچائز میں کھیلنے والے کھلاڑی اپنی مہارت کے بل بوتے پر جگہ بنا پاتے ہیں۔
ہیلز نے برصغیر کی پچز کے حوالے سے کہا کہ اسپن بالنگ کا برصغیر کی پچز پر اہم کردار رہا ہے، آپ اسپن بولنگ کو نظر انداز نہیں کر سکتے، فرنچائز کرکٹر کو کو ہر وقت اپنے کھیل کے مخصوص شعبوں میں ٹاپ اپ رہنے کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔
ایلکس ہیلز نے تسلیم کیا کہ گزشتہ چند سالوں میں اسپن بولنگ کے خلاف کھیلنے سے میری بیٹنگ بہتر ہوئی ہے اور خاص طور پر لیگ اسپن ایک ایسا شعبہ ہے جس میں مجھے مزید بہتر ہونا ہے، لہذا میں یقینی طور پر کوشش کروں گا اور اگلے دو ہفتوں میں مزید محنت کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News