Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون کی سب سے بڑی فیکٹری کے ملازمین کا احتجاج، ویڈیو وائرل

Now Reading:

آئی فون کی سب سے بڑی فیکٹری کے ملازمین کا احتجاج، ویڈیو وائرل

چین کے شہر ژینگ زو میں سب سے بڑی آئی فون فیکٹری میں ملازمین کے احتجاج نے دنیا بھر کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی فوٹیج کے مطابق چین کے شہر ژینگ زو میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

ویڈیو میں آئی فون فیکٹری کے سینکڑوں کارکنوں کو مارچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جن میں سے کچھ کا سامنا پولیس والے لوگوں سے ہوا۔

احتجاج کو لائیو سٹریم کرنے والوں نے بتایا کہ کارکنوں کو پولیس نے مارا پیٹا بھی ہے جبکہ کچھ ویڈیوز میں جھڑپیں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

مینوفیکچرر کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وہ مزید تشدد کو روکنے کے لیے عملے اور مقامی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Advertisement

اپنے بیان میں فرم نے کہا کہ کچھ کارکنوں کو تنخواہ کے بارے میں شک تھا لیکن یہ فرم معاہدوں کی بنیاد پر تنخواہ پوری کرے گی۔

آئی فون کمپنی کے ترجمان نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ نئی بھرتی کرنے والوں کو ان کارکنوں کے ساتھ ہاسٹلریز بانٹنے کے لیے کہا جا رہا ہے جو کوویڈ پازیٹو تھے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ نئے لوگوں کے آنے سے پہلے مقامی حکام نے ہاسٹلریز کو جراثیم سے پاک کیا اور چیک کیا۔

واضح رہے کہ پچھلے مہینے، بڑھتے ہوئے کووِڈ کیسز کے باعث آئی فون فیکٹری کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور کچھ کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری نے لاک ڈاؤن کے دوران فراخدلانہ بونس کے وعدے کے ساتھ نئے کارکنوں کو بھرتی کیا۔

فیکٹری کے ملازمین کا کہنا تھا کہ کمپنی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، لاک ڈاؤن کے بہانے ہمیں گھر بھیج کر نئی بھرتیاں کر لی جو ہمارے حقوق پر ڈاکہ ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

Advertisement

ملازمین کا کہنا تھا کہ فیکٹری انتظامیہ نے معاہدہ تبدیل کیا تاکہ ہمیں سبسڈی نہ مل سکے جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح پلانٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ دیگر لائیو سٹریم ویڈیوز میں بھی اس جگہ پر مسلح پولیس کے ہجوم کو دکھایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر