Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’میری کمپنی میری مرضی‘ ایلون مسک خود ٹوئٹر کے سی ای او بن گئے

Now Reading:

’میری کمپنی میری مرضی‘ ایلون مسک خود ٹوئٹر کے سی ای او بن گئے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو حال ہی میں خریدنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خود کو کمپنی کا سی ای او مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک نے اس پلیٹ فارم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام نو ارکان کو بھی فارغ کر دیا ہے

۔برطانوی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹوئٹر کی پیر کو سامنے آںے والی دستاویزات کے مطابق کمپنی نئے سرے سے تنظیم نو کرنے جا رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر ملازمین فارغ بھی کیے جا سکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق ٹوئٹر کے ملازمین کی تعداد میں ایک چوتھائی تک کمی کی جا سکتی ہے۔

امریکی اخبار نے بھی ایلون مسک کے قریبی ذرائع سے ملنے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹوئٹر کے 25 فیصد ملازمین کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

امریکی اخبار کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے پیر کو امریکہ میں نجی اداروں کے مالی امور دیکھنے والے سرکاری محکمے میں جمع کرائی گئی دستاویز سے واضح ہوتا ہے کہ ٹوئٹر اب مکمل طور پر ایلون مسک کے کنٹرول میں ہے جب کہ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کو فارغ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کمپنی کے کچھ ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جن میں سیلز، پروڈکٹس، انجینئرنگ، لیگل اور سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے افراد شامل ہوں گے۔

ان ملازمین میں کئی افراد ایسے بھی ہیں جنہیں انتہائی زیادہ تنخواہیں ادا کی جاتی تھیں جو کہ سالانہ لگ بھگ تین لاکھ ڈالرز کے قریب تھیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ہی ٹوئٹر کا انتظام سنبھالا تھا، اس سے قبل کمپنی کی خریداری کیلیے ان کے کئی ماہ تک مذاکرات ہوئے جب کہ قانونی معاملات بھی اس دوران سامنے آئے۔

معروف ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز کے عوض ٹوئٹر کو خریدا ہے۔

ایلون مسک الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی مشہور ترین کمپنی ‘ٹیسلا’ اور خلا میں راکٹ بھیجنے والے ادارے ‘اسپیس ایکس’ کے بھی مالک ہیں۔

Advertisement

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالتے ہی متعدد اعلیٰ عہدے داروں برطرف کر دیا تھا جن میں بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال، چیف فنانشل افسر نیڈ سیگل اور قانونی مشیر اور پالیسی چیف وجے گڈے شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر