Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کروانا پڑے گا، عمران خان

Now Reading:

جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کروانا پڑے گا، عمران خان
عمران خان

عمران خان کو اکتیس جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

عمران خان نے کہا ہے کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کروانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے کہ اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن میں جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں تحلیل کیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔

مزید پڑھیں؛ استعفوں کی منظوری، عمران خان نے ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو طلب کرلیا

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کروانا پڑے گا۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الہٰی اسمبلیاں نہیں توڑے گا، گیارہ جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف، جو تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ان کلیدی اسباب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصوّرِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یہ حقیقی آزادی،سچی خودمختاری اور شہریوں کےحقوق کےتحفظ کی راہ ہموار کرتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں ریاستی و حکومتی اشرافیہ کے تسلط سے تحفظ ملتا ہے۔

Advertisement

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سےچونکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانےکی اجازت نہیں دی گئی، چنانچہ ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سےیوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ انکا استحقاق تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر