عدالت نے دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی
نازیبا تصاویروائرل کرنے کے معاملے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت 29دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت شرقی کراچی میں معروف اینکرپرسن مرحوم عامرلیاقت کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں اُن کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔
عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس میں ایف ائی اے کے وکیل نے درخواست کی نقول حاصل کرلی۔
ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ درخواست میں مؤقف پڑھنے کے بعد دلائل دے سکیں گے مہلت دی جائے۔
سیشن عدالت شرقی کراچی نے مذید 29 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔
لیاقت گبول وکیل ملزمہ نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں۔ ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی۔ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ عامرلیاقت کی بیٹی دعائے عامر نے دانیہ شاہ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
