
ہیری بروک
ہیری بروک نے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرکے انگلینڈ کا 125 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ایک اور سنچری اسکور کرکے انگلینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر ہیری روک ابتدائی 6 اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے انگلش بیٹر بن گئے۔
کمار رنجیت سنجی نے 1897 میں ابتدائی 6 اننگز میں 418 رنز کیے تھے لیکن ہیری بروک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی 5 اننگز میں اب تک 465 رنز اسکور کر چکے ہیں، ہیری بروک نے کراچی ٹیسٹ میں 50 واں رن لےکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
مجموعی طور پر ابتدائی 6 اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کے ونود کامبلی کے پاس ہے جنہوں نے ابتدائی 6 ٹیسٹ اننگز میں 669 رنز اسکور کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News