
انگلینڈ کے تیز رفتار بولر مارک ووڈ نے شعیب اختر کے مشورے کے جواب میں کہا کہ بولنگ کی رفتار بڑھانے کے لیے ٹرک نہیں کھینچ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ کو پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے درمیان ملتان ٹیسٹ سے قبل اپنی بولنگ کی رفتار کو بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا تھا کہ اگر مارک ووڈ اپنی بولنگ کو 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک نہیں لے جاسکتے تو وہ بالکل غلط ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے مارک ووڈ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹرک کھینچنا شروع کر دیں۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنی مثال دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھ کہ میں وزن اٹھا کر ٹریننگ کرتا تھا اور گیند کو اس کے وزن سے چار گنا زیادہ بھاری کر کے استعمال کرتا تھا۔
Mark Wood on emulating @shoaib100mph in Multan, and his advice to ‘pull trucks’ to bowl over 100mph 😅 pic.twitter.com/MBj4ktTYOx
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 13, 2022
واضح رہے کہ انگلش پیسر مارک ووڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ملتان ٹیسٹ میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کی تھین اور اپنی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ میں فتح کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انگش پیسر مارک ووڈ نے کہا کہ شعیب اختر کو نہیں معلوم کہ میں کتنا کمزور ہوں، میں ٹرک نہیں کھینچ سکتا.
مارک ووڈ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انہیں اچھا لگتا ہے کہ ایک بڑے بولر کی نقل کرنا اچھا لگتا ہے۔
انگش پیسر نے پاکستانی کراؤڈ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ کراؤڈ یہاں بہترین ہے اور انہیں شعیب اختر کی طرح کی فاسٹ بولنگ سے محبت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر چکا ہے، سیریز کا آخری ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News