Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ضد کے آگے ڈھیر

Now Reading:

آسٹریلیا ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ضد کے آگے ڈھیر

آسٹریلیا کی حکومت مشہور ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی ضد کے آگے ڈھیر ہو گئی، سربین اسٹار آسٹریلیا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ کو تقریباً ایک سال قبل آسٹریلین اوپن میں کھیلے بنا ہی ملک بدر کر دیا گیا تھا، آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں، نوواک جوکووچ آسٹریلوی حکام کو کووڈ ویکسینیشن کی دستاویزات دکھانے میں ناکام ہو گئے تھے۔

آسٹریلوی حکام نے تصدیق کی کہ 21 بار کے گرینڈ سلم چمپئین 35 سالہ نوواک جوکووچ جنوری میں آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

نو بار آسٹریلین اوپن جیتنے والے سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ پر نومبر میں خود کار طریقے سے تین سالہ ویزا پابندی ختم کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی چمپئین نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل ہی ناک آؤٹ

Advertisement

ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کریگ ٹائلی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ دوبارہ آسٹریلین اوپن کی جیت کے لیے کافی پر امید ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ جنوری میں، جب نوواک جوکووچ 2022 کے ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلیا پہنچے تھے تو اس وقت کورونا کے کیسز آسمان کو چھو رہے تھے اور حکومتی قوانین کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو ویکسین لگوانے کی ضرورت تھی.

نوواک جوکووچ کے پاس ویکسین لگوانے کے کوئی دستاویزی ثبوت نہ ہونے پر آسٹریلوی بارڈر فورس نے ملک میں داخل ہونے پر حراست میں لیا تھا اور امیگریشن ہوٹل میں ٹھہرنے پر مجبور کیا تھا۔

آسٹریلوی بارڈر فورس نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹینس اسٹار نے بغیر ویکسین کے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے طبی چھوٹ حاصل کی تھی کیونکہ وہ حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدری کی جنگ ہار گئے

تاہم 10 دن کی قانونی دلیل کے بعد، حکومت نے فیصلہ دیا کہ اس نے داخلے کے لیے شرائط پوری نہیں کیں اس لیے ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا اور انہیں 2025 تک آسٹریلوی سرزمین پر قدم رکھنے سے منع کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

نوواک جوکووچ کی نظر بندی ٹورنامنٹ کی تیاری میں شہ سرخیوں میں چھائی رہی، اس کے ہوٹل کے باہر جمع ہونے والے ہجوم نے جوکووچ کی ملک بدری کے حق میں اور اس کے خلاف مہم چلائی۔

آسٹریلوی امیگریشن کے وزیر اینڈریو جائلز جن کی حکومت مئی میں برسراقتدار آئی تھی نے گزشتہ ماہ نوواک جوکووچ کی پابندی کو ختم کر دیا تھا جس پر جوکووچ نے کہا کہ وہ یہ خبر سن کر بہت خوش ہیں۔

Advertisement

ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کریگ ٹائلی نے کہا کہ انہیں کھلاڑی کی واپسی پر ردعمل کی توقع نہیں تھی اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کا آسٹریلیا میں واپسی پر خیرمقدم کرتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو کریگ ٹائلی نے مزید کہا کہ مجھے آسٹریلوی عوام پر بہت زیادہ اعتماد ہے کہ شائقین کس طرح کا رد عمل ظاہر کریں گے.

ٹینس کی عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود نوواک جوکووچ نے نومبر میں کہا تھا کہ وہ میلبورن واپس لوٹنے پر راحت محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آسٹریلین اوپن میرا سب سے کامیاب گرینڈ سلم رہا ہے اور میں نے وہاں بہترین کھیل کھیلا ہے۔

نوواک جوکووچ اس وقت رافیل نڈال کے 22 گرینڈ سلم ریکارڈ سے صرف ایک ٹائٹل پیچھے ہیں، سربین ٹینس اسٹار اتوار سے شروع ہونے والے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل میں شرکت کریں گے جبکہ آسٹریلین اوپن 16 جنوری کو میلبورن میں شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر