
سرد رات میں تارکین وطن کی ایک کشتی انگلش چینل کو عبور کرنے میں مشکلات کا شکار ہونے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہی گیری کے عملے نے کینٹ اور فرانس کے درمیان ٹھنڈے پانی میں کشتی کو ڈوبتے دیکھا، ماہی گیروں کی کشتی نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے 31 افراد کو بچا لیا۔
کشتی کے عملے کا کہنا تھا کہ کچھ تارکین وطن صرف ٹی شرٹس اور پتلی لائف جیکٹس میں ملبوس مدد کے لیے چیخ رہے ہیں۔
مچھلی پکڑنے والے ٹرالر کے مالک بین اسکوائر کا کہنا تھا کہ عملے کے ارکان نے کچھ افراد کو پانی سے اور کچھ افراد کو ڈوبتی کشتی سے بچایا۔
بین اسکوائر کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار لوگوں کے خوف اور گھبراہٹ نکلنے والی چیخوں سے دل دہل گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
بین اسکوائر جو ریسکیو کے وقت اپنی کشتی پر نہیں تھے، نے کہا کہ کپتان رے اسٹریچن نے انھیں بتایا کہ انھوں نے 31 افراد کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ 4 افراد اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
بین اسکوائر نے اپنی کشتی سے ملنے والی تفصیلات برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سمندر کافی ٹھنڈا تھا اور حالات بھی خراب تھے، تارکین وطن کو عملے نے گرم شاور کے ساتھ خشک کپڑے اور کھانا بھی دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امکان ہے کہ کشتی فرانس سے کراسنگ کا خطرہ مول لینے والے تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News