Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ، فرانس کی پیش قدمی جاری، کوارٹر فائنل تک رسائی

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ، فرانس کی پیش قدمی جاری، کوارٹر فائنل تک رسائی

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل میں فرانس نے پولینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر کوراٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پری کوارٹر فائنل میں اولیور گیروڈ اور فارورڈ ایمباپے کے شاندار کھیل کی بدولت فرانس نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اولیور گیروڈ فرانس کے اب تک کے سب سے زیادہ گول اسکورر بن گئے ہیں، اے سی میلان کے اسٹرائیکر نے فرانس کے لیے اپنا 52 واں گول کر کے عظیم تھیری ہنری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اولیور گیروڈ کا یہ تاریخی گول میچ کے 44 ویں منٹ میں ہوا جب گیروڈ نے کائلان ایمباپے کے پاس کو کنٹرول کرتے ہوئے پولینڈ کے گول پوسٹ کے محافظ کو خوبصورت ڈاج دے کر گول کیا۔

دوسرے ہاف میں میچ کے 74 ویں منٹ میں کائلان ایمباپے نے شاندار اسٹرائیک اسکور کر کے دنیا کو اپنے اسٹائل کے آن ہونے کی خبر دے دی، ایمباپے نے اضافی وقت میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا مجموعی طور پر تیسرا گول کیا۔

Advertisement

میچ کے دوران وقفے وقفے سے پولینڈ نے گول کے خسارے کو کم کرنے کی تابر توڑ کوششیں کیں مگر سب ناکام ہوئیں۔

پولینڈ کے معروف فاروڑڈ لیون ڈوسکی آج اپنا جادو دکھانے میں ناکام نظر آئے، لیکن پھر میچ کے اضافی وقت میں ایک گول کرنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

اس میچ میں ناکامی کے بعد پولینڈ کی ٹیم کی واپس اپنے ملک روانگی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

فرانس کا کوارٹر فائنل انگلینڈ اور سینیگال کے مابین میچ کے فاتح سے ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر