
ابرار احمد
قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نوجوان اسپنر ابرار احمد نے پاکستان کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے نوجوان اسپنر ابرار احمد ابتدائی دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بن گئے۔
خیال رہے کہ ابرار احمد کراچی میں اپنے کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، نوجوان اسپنر اب تک 15 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے
اس سے قبل فضل محمود نےکیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں 14 وکٹیں لی تھیں۔
ابرار احمد نے انگلینڈکے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیں جب کہ کراچی میں پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مجموعی طور پر دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں بھارت کے نریندر ہیروانی نے حاصل کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News