Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل، گورنر نے اعتراض لگاکر واپس بھیج دیا

Now Reading:

سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل، گورنر نے اعتراض لگاکر واپس بھیج دیا
سرکاری ہیلی کاپٹر

سرکاری ہیلی کاپٹر

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے معاملے میں گورنر نے ہیلی کاپٹرکے استعمال  کا بل اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے بھیجے گئے دستاویز کے مطابق غیر مجاز افراد کی جانب سے ہیلی کاپٹرکا استعمال جرم ہے، ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق نیب اور دیگر اداروں میں تحقیقات ہورہی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں آرٹیکل 62/63 کے تحت ہیلی کاپٹر کے استعمال پر انکوائری اور سوالات زیر التواء ہیں ، بل آرٹیکل 62/63 کے منافی ہے، ماضی میں ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی کور دیا جا رہا ہے ، جرم ہوچکا ہے جس کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کے پی حکومت کی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری مکمل

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ یہ بل گورنر، اسپیکرآفس کے لیے دیگر اداروں کے سامنے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، صوبائی اسمبلی ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق کی گئی ترامیم پر نظرثانی کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا  بل گورنرکو دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا ۔

اس بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے ، وزیراعلی کی اجازت سے وزراء ، سرکاری افسران سمیت دیگر افراد ہیلی کاپٹر استعمال کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر