خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے معاملے میں گورنر نے ہیلی کاپٹرکے استعمال کا بل اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے بھیجے گئے دستاویز کے مطابق غیر مجاز افراد کی جانب سے ہیلی کاپٹرکا استعمال جرم ہے، ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق نیب اور دیگر اداروں میں تحقیقات ہورہی ہے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں آرٹیکل 62/63 کے تحت ہیلی کاپٹر کے استعمال پر انکوائری اور سوالات زیر التواء ہیں ، بل آرٹیکل 62/63 کے منافی ہے، ماضی میں ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی کور دیا جا رہا ہے ، جرم ہوچکا ہے جس کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کے پی حکومت کی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری مکمل
گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے اعتراض میں کہا گیا کہ یہ بل گورنر، اسپیکرآفس کے لیے دیگر اداروں کے سامنے شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، صوبائی اسمبلی ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق کی گئی ترامیم پر نظرثانی کرے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے اور سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنرکو دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا ۔
اس بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے ، وزیراعلی کی اجازت سے وزراء ، سرکاری افسران سمیت دیگر افراد ہیلی کاپٹر استعمال کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News