Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ، برازیل کی پیش قدمی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ، برازیل کی پیش قدمی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق برازیل نے جنوبی کوریا کے خلاف 4-1 کی فتح کے ساتھ اپنے بہت سے ورلڈ کپ حریفوں کو ایک زبردست پیغام دیا۔

برازیل نے میچ کی ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور جنوبی کوریا کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے، جنوبی کوریا کو شاید اس جارحانہ حملوں کی توقع نہیں تھی۔

برازئل کی جانب سے پہلے ہاف میں نیمار، رچرڈسن، لوکاس اور ونسیس نے گول کر کے جنوبی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

میچ کے پہلے ہی ہاف میں چار گول کی زبردست مار کے بعد جنوبی کوریا میچ میں واپس نہ آ سکا،

Advertisement

جنوبی کوریا نے اجتماعی مہارت کے خلاف صرف ہلکی مزاحمت فراہم کی، جس کا نتیجہ ایک گول کی صورت میں دوسرے ہاف میں سامنے آیا۔

اس جیت نے یقیناً 18 دسمبر کو فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے لیے فیورٹ میں سے ایک کے طور پر برازیل کی حیثیت کو مضبوط کر دیا۔ برازیل کا اگلا مقابلہ جمعہ کو کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کروشیا کے خلاف ہے۔

میچ کے بعد برازیل کی ٹیم کی جانب سے پیلے کو نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا اور ان کے نام کا بینر اٹھا کر گراؤنڈ پر لہرایا، جو اس وقت اسپتال میں داخل ہیں۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پیلے ٹھیک نہیں ہیں، ان کی صحت۔ وہ ہم برازیلیوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، وہ فٹ بال کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر