Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

Now Reading:

سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی

پاکستان کے سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں عمر گل نے بتایا کہ میں نے آج تک اپنی اہلیہ کو بھی یہ نہیں بتایا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کیوں لی لیکن آج یہ بتانے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بہت اچھا دوست تھا کلیم وہ کراچی میں رہتا تھا، 2004 سے ہم دوست تھے اور دوستی ایسی تھی کہ وہ میری صورت دیکھ کر پہچان جاتا تھا کہ میرے دل میں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں کورونا کے پہلے سال عید سے دو دن پہلے وہ کراچی سے واپس آرہا تھا اور ایک حادثے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

سابق کرکٹر نے بتایا کہ میں کراچی میں صرف اس سے ملنے آتا تھا، اب جب وہ ہی کراچی میں نہیں تھا تو میں نے کہا کہ بس اب ریٹائرمنٹ لے لیتا ہوں اور بس یہ فیصلہ لے لیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عمر گُل نے سال 2020 میں ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر